Tuesday , December 12 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب میر حامد علی ہاشمی ( حسینی بھائی ) ریٹائرڈ فارماسٹ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل ولد جناب میر سید علی ہاشمی مرحوم ساکن مستعد پورہ کا 14 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد میر نواب صاحبؒ ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزند اور تین دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24827131 ۔ 9849779571 پر ربط کریں۔۔٭٭ جناب سید یوسف ولد جناب سید حیدر غوری صاحب مرحوم وظیفہ یاب فائر سرویس کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد شوکت الاسلام ہمت پورہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان نعل شاہ فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 15 اکٹوبر کو بعد نماز عصر اسی مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849409282 ۔ 9848258382 پر ربط کریں۔۔٭٭ قاضی محمد ظہیر الدین ولد قاضی محمد شرف الدین مرحوم کا 22 محرم بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ذیلول شاہ مولا علی ، ایس پی نگر میں بعد نماز عصر ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 24 محرم اتوار بعد نماز عصر مسجد ذیلول شاہ ، مولا علی ایس پی نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9396521650 ۔ 9948099096 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT