Wednesday , December 13 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (راست) ڈاکٹر جان محمد خان ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ حیوانات (انیمل ہسبنڈری) متوطن کریم نگر کا 15 اکتوبر کو 5:30 بجے شام انتقال ہوگیا۔ وہ کافی عرصے سے علیل تھے۔ نماز جنازہ 16 اکتوبر کو بعد نماز مسجد عالمگیری، شانتی نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں دو لڑکے (حال مقیم سعودی عرب) اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ ڈاکٹر جان محمد خان محکمہ میں کافی مقبول شخص تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9441475786 پر ربط کریں۔
۰۰۰ جناب محمد عبدالحمید مرحوم پروپرائٹر گولکنڈہ ٹی کی اہلیہ کا ہفتہ 14 اکتوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عبداللہ شاہ، شاہ علی بنڈہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان غازی بنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 16 اکتوبر دوشنبہ کو بعد نماز عصر مسجد عبداللہ شاہ صاحب، شاہ علی بنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات 9491073462 یا 8074643547 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ حبیب خاتون ساکن این آر آئی ہاؤز مانصاحب ٹینک کا بعمر 80سال آج بوقت مغرب انتقال ہوگیا۔ بروز پیر بعد نماز ظہر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی اور تدفین بھی متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9886993665 ، 9000769051 پر ربط کریں۔ پسماندگان میں تین صاحبزادے اور دو صاحبزادیاں شامل ہیں۔ مرحومہ منہاج احمد خاں اور تاج احمد خان کی والدہ ہوتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT