Friday , December 15 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب سید وسیع اللہ حسینی ریٹائرڈ گورنمنٹ پریس ملازم ولد سید غنی اللہ حسینی مرحوم ساکن شمس آباد کا بعمر 62 سال آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد شمس آباد میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ سید رمز علی شاہ قادری بغدادیؒ کے احاطہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9032781329 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد اعظم ولد جناب محمد جعفر مرحوم ساکن قلعہ گولکنڈہ کا 20 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز فجر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ صبح دس بجے مسجد نورانی فتح دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بغدادی صاحب ؒ ، لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700324541 ۔ 9985717315 پر ربط کریں ۔۔٭٭ جناب محمد فہیم احمد ولد جناب محمد مقصود احمد کا 19 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد محمدیہ حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین اے بلاک نزد ڈیفنس وال قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 8297597000 ۔ 9700185208 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب ناصر بن عبداللہ باسلوم ولد جناب عبداللہ بن علی باسلوم کا آج انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ بعدنماز عشاء مسجد قوت الاسلام میں ادا کی گئی اور تدفین عبداللہ بن علی کا تکیہ ‘ غازی بنڈہ میں عمل میں آئی ۔ مرحوم محفوظ بن عیسی عفاری کے چھوٹے بہنوائی تھے۔ تفصیلات فون نمبر 7097867176پر ربط کریں۔

٭٭ جناب سعید الحسن ( افتخار ) کا آج بعارضہ قلب کیر ہاسپٹل بنجارہ ہلز میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں ۔ نماز جنازہ ہفتہ 21 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد سلمیٰ نانل نگر میں ادا کی جائے گی ۔ مرحوم ، جناب منیر الدین احمد خالد ( حال مقیم ریاض سعودی عرب ) کے بہنوئی و سمدھی ہوتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8919719003 پرربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ سلیم النساء بیگم زوجہ جناب محمد انوار اللہ خان ایڈوکیٹ مرحوم ساکن نور خاں بازار کا 20 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد چیونٹی شاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ ، جناب محمد نصر اللہ خاں ایڈوکیٹ ، محمد ظفر اللہ خاں اور محمد مظہر اللہ خاں ( غزالہ بک ڈپو شاہ علی بنڈہ ) کی والدہ تھیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9533394294 ۔ 9948625315 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT