Thursday , June 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

** (دکن نیوز) محمد مظاہر الدین انصاری المعروف اعظم جانی ولد جناب ترمیص الدین انصاری مرحوم سابق لائبریرین ایوان اردو حیدرآباد کا امریکہ کے وقت کے مطابق آج 12 بجے مختصر سی علالت کے باعث انڈانا (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ انڈانا (امریکہ) میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختراں شامل ہیں۔ مزید تفصیلا

** (دکن نیوز) محمد مظاہر الدین انصاری المعروف اعظم جانی ولد جناب ترمیص الدین انصاری مرحوم سابق لائبریرین ایوان اردو حیدرآباد کا امریکہ کے وقت کے مطابق آج 12 بجے مختصر سی علالت کے باعث انڈانا (امریکہ) میں انتقال ہوگیا۔ انڈانا (امریکہ) میں ہی تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور دو دختراں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 001-3054794097, 9396485500 پر ربط کریں۔

** (راست) جناب منور حسین موظف محکمہ جنگلات و بانی المدرستہ العربیہ فاطمہ نسوان ملے پلی کا بروز اتوار امریکہ میں انتقال ہوگیا ۔ مدرسہ فاطمہ نسوان میں قرآن خوانی و دعائے مغفرت کی گئی ہے ۔ بروز منگل بعد نماز ظہر جامع مسجد ملے پلی میں قرآن خوانی و دعائے مغفرت مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون : 9652517907 پر ربط کریں۔

چینائی 15 ڈسمبر ( پی ٹی آئی ) تلگودیشم پارٹی کے رکن اسمبلی ایم وینکٹ رمنا کا آج یہاں ایک خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو دختران شامل ہیں۔ 67 سالہ وینکٹ رمنا دو مرتبہ کے رکن اسمبلی تھے اور تروپتی حلقہ کی نمائندگی کرتے تھے ۔ وہ گذشتہ آٹھ دن سے گردے کے عراضۃ کا یہاں ایک دواخانہ میں علاج کروا رہے تھے ۔ کل ان کے قلب کی بائی پاس سرجری بھی کی گئی تھی ۔ 2004 میں وہ آندھرا پردیش اسمبلی کیلئے کانگریس کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے جبکہ 2014 میں وہ تلگودیشم کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ہیں۔ تروپتی کے رکن پارلیمنٹ و وائی ایس آر لیڈر ورا پرساد اور دوسروں نے دواخانہ پہونچ کر آنجہانی کو خراج پیش کیا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن و چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو نے آنجہانی کو خراج پیش کیا ۔

** جناب باقر علی مرزا ولد جناب سید علی مرزا کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب 16 ڈسمبر کو 4 بجے الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا رضا عباس خان مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 8099555110 و 9052125331 پر ربط کریں۔

٭٭ جناب خالد احمد صدیقی موظف اکاونٹس آفیسر فینانس سکریٹریٹ ولد مولوی یوسف الدین احمد صدیقی مرحوم مہتمم کتب خانہ جامعہ نظامیہ کا 15 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 دسمبر کو بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ،جب کہ تدفین مسجد عالمگیر میں عمل میں آئے گی ۔ معلومات کے لیے 23347502 ۔ 9912840537 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید واصف علی ( ظفر ) ولد جناب سید الطاف علی مرحوم کا 13 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد چیونٹی شاہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بود علی شاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 دسمبر کو مسجد ہذا میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8179895905 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عرفانہ شاہین زوجہ جناب سید جہانگیر علی کا انتقال 14 دسمبر بروز اتوار ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد بریدی قاضی گلی میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین حضرت میراں حسینی بغدادیؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 دسمبر بعد نماز عصر مسجد کہاروار جنسی بازار قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9347907634 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT