Monday , December 18 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ /29 اکٹوبر (راست) محمد سراج الدین (اسلم) ولد محمد یوسف مرحوم ، پارٹنر میسور اگربتی کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ /30 اکٹوبرکوبعد نماز ظہر (1.30 بجے ) جامع مسجد مشیرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بوٹس کلب قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات 9701151155 پر معلوم کرسکتے ہیں ۔

حیدرآباد۔/29اکٹوبر، ( راست ) جناب سید محمد کریم اللہ عرف فاروق ولد جناب سید محمود حسین آئی اے ایس مرحوم کا بروز اتوار 29اکٹوبر 2017 کو صبح 4 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد شیخہ راجندر نگر میں بعد نماز ظہر اداکی گئی اور تدفین فرمان واڑی شاہ صاحب کاتکیہ قبرستان، عابڈس میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8142050260 ،9247370957 یا 9959731942 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ رحیم النساء زوجہ جناب سید حسین مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد صالحین عیدی بازار میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9703433509 ، 8008791238 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد معراج میں مقرر ہے۔

٭ جناب محمد فیروز ولد جناب محمد اختر ساکن نیو ملے پلی کا بعمر 38سال 29اکٹوبر کو قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جناز بعد نماز عشاء ملے پلی مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین مشیرآباد قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 31اکٹوبر کو بعد نماز ظہر ملے پلی بڑی مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9133310192 ، 9908846731 پر ربط کریں۔

٭ جناب اے ایم یوسف الدین وظیفہ یاب اگریکلچر آفیسر بھونگیر کا 29اکٹوبر کو مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3 لڑکے ،6 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9885655501 ، 9885655591 پر ربط کریں۔

٭ محمد عثمان ولد جناب محمد تراب مرحوم کا 28اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن صاحب میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9052528704 ، 9030516742 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT