Thursday , August 16 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالعزیز عرف لائق ولد جناب محمد عبدالسمیع ساکن آصف نگر جھرہ کا بعمر 47 سال 6 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم 9 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد مخدومیہ قریب ہری درگاہ جھرہ آصف نگر میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبرات 9885096647 ۔ 9391024601 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد بن کرامہ وھلان کا 7 نومبر بروز منگل مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 10 بجے شب جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بڑے قبرستان بارکس میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر ایک بجے جامع مسجد بارکس میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 6 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے فرج بن کرامہ وھلان سے 9700150721 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب محمد سراج الدین کرمانی ولد جناب محمد وحید الدین کرمانی مرحوم ساکن قدیم ملک پیٹ ریس کورس روڈ کا مختصر علالت کے باعث 8 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ روبرو پولیس ہاسپٹل میں ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین مسجد قادریہ اے سی روبرو صحیفہ پوسٹ آفس میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5 لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7097553275 ۔ 7569999077 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم 10 نومبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ روبرو پولیس ہاسپٹل مقرر ہے ۔۔

٭٭ کیپٹن محمد حامد الدین احمد فرزند الحاج احمد محی الدین مرحوم سلطان شاہی کا آج صبح بعمر 79 سال انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد خدیجہ بیگم سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ سید اکبر علی شاہؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 10 نومبر بعد نماز عصر مسجد خدیجہ بیگم میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885095934 ۔ پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT