Tuesday , January 16 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( راست ) : ٹکساس امریکہ سے جناب عبدالمحیط نے اطلاع دی ہے کہ ان کی خوش دامن صاحبہ محترمہ زینب سلطانہ زوجہ ڈاکٹر عثمان بن احمد البسار کا 19 جنوری کو انتقال ہوا ۔ محترمہ ، حبیب محمد صاحب مرحوم صوبہ دار ورنگل کی دختر تھیں ۔ نماز جنازہ اور تدفین امریکہ ہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 22 جنوری کو بعد عصر بمکان جناب

حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( راست ) : ٹکساس امریکہ سے جناب عبدالمحیط نے اطلاع دی ہے کہ ان کی خوش دامن صاحبہ محترمہ زینب سلطانہ زوجہ ڈاکٹر عثمان بن احمد البسار کا 19 جنوری کو انتقال ہوا ۔ محترمہ ، حبیب محمد صاحب مرحوم صوبہ دار ورنگل کی دختر تھیں ۔ نماز جنازہ اور تدفین امریکہ ہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 22 جنوری کو بعد عصر بمکان جناب سجاد شاہد واقع ارم منزل مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849111284 پر ربط قائم کریں ۔۔
شمس آباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : نبیرہ سید شاہ معین الدین حسینی الخاموشی مرحوم سید صابر حسینی الخاموشی ولد سید غریب نواز حسینی الخاموشی مرحوم کا بہ عمر 68 سال 19 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد عمر فاروقؓ نزد ریلوے کمان شمس آباد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان عیدگاہ شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9848613535 ۔ 9347515167 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔
حیدرآباد۔ 20۔ دسمبر (راست) جناب مرزا ذوالفقار بیگ عرف صابر بھائی (لکڑی کی ٹال۔ بی بی بازار چوراہا ۔ میر جملہ تالاب کٹہ) ولد جناب مرزا محبوب بیگ مرحوم کا 20 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد صلاح الدین خاں پانی کی ٹانکی مغل پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین مسجد نور (روبرو الاوہ بی بی) دبیرہ پورہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 22 جنوری کو بعد نماز عصر مسجد نور دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 2 فرزندان مرزا مشتاق بیگ شاکر‘ مرزا قیوم بیگ عامر اور 4 دختران شامل ہیں۔ تفصیلات کے لئے فون 9391145243 پر یا 9550260580 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔
حیدرآباد۔/20جنوری، ( راست ) سینئر صحافی جناب محمود انصاری فاؤنڈر ایڈیٹر ’ منصف‘ کی اہلیہ محترمہ ڈاکٹر بلقیس جہاں بیگم بنت نواب احمد علی خان جاگیر دار مرحوم کیسرا ساکن انصاری انکلیو ،روبرو مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم کا آج بوقت فجر قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21جنوری بروز چہارشنبہ بوقت ظہیر مسجد عزیزیہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین آبائی قبرستان ریاست نگر میں عمل میں آئے گی۔ مرحومہ سابق سکریٹری کرسپانڈنٹ زہرہ فری اسکول معین باغ ریاست نگر کے علاوہ کئی فلاحی اداروں کی سربراہ تھیں۔ پسماندگا ن میں ایک فرزند ، دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 9393685650، 9346685043 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
٭ جناب نور ضیاء سعید الدین احمد زمیندار بودھن ( پرانی حویلی ) کا 74 سال کی عمر میں شکاگو امریکہ میں 19جنوری بروز پیر انتقال ہوگیا۔ مرحوم، ذاکر واسع الدین ( پرانی حویلی ) شکاگو کے بڑے بھائی تھے۔ مرحوم کے بھانجے ڈاکٹر رفیع الدین فاروقی اور ناظم الدین فاروقی نے مغفرت کی دعاء کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کیلئے9885544687 ، 9246248205 پرربط کیا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد۔/20جنوری، ( راست ) سید نذیر احمد ولد سید احمد مرحوم موظف ایڈیشنل ڈپٹی ڈائرکٹر لوکل فنڈ آڈیٹ کا بعمر 74سال کل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی۔ تدفین متصل درگاہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 22جنوری بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد سید احمد بادپاؒ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9666699034 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT