Tuesday , October 16 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 13 نومبر (راست) جناب محمد عزیز ولد جناب محمد حسین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد وزیرالنساء میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 14 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد وزیرالنساء دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7013333247 ، 9618786549 پر ربط کریں۔
ll جناب محمد عبدالباسط ولد جناب محمد عبدالشکور مرحوم کا بعمر 60 سال 6 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد خدیجہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو فرزند اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9966098490 پر ربط کریں۔
llجناب سید ولی الدین ولد جناب سید محی الدین کا 13 نومبر کو صبح 10 بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء املی بن مسجد سید صاحب روبرو بی کا الاوہ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 5 فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 9391125024 ، 7659978620 پر ربط کریں۔
llجناب محمد اسحاق ولد جناب محمد ابراہیم کا 12 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد ابراہیم اویسی نگر سنتوش نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 14 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد ابراہیم میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 8686581396 یا 9885975040 پر ربط کریں۔

llمحترمہ طاہرہ بیگم زوجہ جناب حسین خان مشتاق والا جاہی کا 13 نومبر کو صبح ایک بجے انتقال ہوگیا۔ میت منڈی میر عالم روبرو بارگاہ فاطمہ سے اُٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحبؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 14 نومبر کو علوم حیدری دارالشفاء میں 4 بجے دن مقرر ہے۔ مزید معلومات کے لئے فون نمبرات 8919846817 ، 9848081921 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 13 نومبر (راست) مولانا سید صدیق دیندار کے داماد الحاج سید سلیم احمد کا کراچی گلشن اقبال میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد گلستان جوہر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سخی حسن میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 15 نومبر بروز چہارشنبہ بعد نماز عصر مسجد دیندار انجمن میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 7396105009 پر ربط کریں۔

llجناب نواب محمود علی خان ولد نواب محبوب علی خان ساکن جنگم میٹ فلک نما کا بعمر 75 سال 12 نومبر بروز اتوار صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد مغرب مولوی کی مسجد قادری چمن روڈ میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئی۔ زیارت 14 نومبر کو مسجد مولوی قادری چمن روڈ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9391180093 یا 852008245 پر ربط کریں۔
llالحاج عبدالشکور ولد جناب عبدالقادر ساکن تالاب کٹہ بھوانی نگر روڈ نمبر 2 کا آج بعمر 70 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر روڈ نمبر 3 میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پتنگ شاہ ولیؒ تالاب کٹہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔ مرحوم محمد شاکر تلگودیشم قائد کے والد تھے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9985878794 پر ربط کریں۔

 

TOPPOPULARRECENT