Monday , July 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 نومبر (راست) جناب سید غلام جیلانی ولد جناب سید غلام سرور مرحوم (مؤظف اگریکلچر یونیورسٹی، راجندر نگر) رکن جماعت اسلامی ہند نامپلی و سابق سکریٹری اسلامک ویلفیر سوسائٹی ملے پلی کا طویل علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل 15 نومبر چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر (جماعت 1:30 بجے ہوگی) مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند جناب سید خالد عبیداللہ شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9849014452 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ جناب حامد محمد خان امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند تلنگانہ و اڈیشہ نے مرحوم کے گھر پہنچ کر دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کو پرسہ دیا۔

حیدرآباد ۔ 14 نومبر (راست) شہر کے معروف جنرل سرجن اور ماہر امراض شکم ڈاکٹر آر این کے بھارگوا (المعروف نعیم خاں) MBBS-MS-FAIS -FAIMS -FCGP.DA کا طویل علالت کے بعد آج سہ پہر انتقال ہوگیا۔ وہ سرکار حجتہ الاسلام مولانا مولوی سید محمد صادق نجفی قبلہ کے داماد تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک فرزند ہیں۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں سید لقمان حسین مولوی کی زیراقتدا ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میرمؤمنؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 16 نومبر جمعرات کو 11 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے۔ ڈاکٹر آر این کے بھارگوا ، اردو داں ارو اردو داب دوست تھے۔ ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر لکشماریڈی نے ڈاکٹر بھارگوا کارنامۂ حیات ایوارڈ سے نوازا تھا اور اس سال یوم اساتذہ کے موقع پر بھی انہیں بہترین سرجن ٹیچر کا ایوارڈ دیا گیا۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9848374643 یا 9866271913 پر ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔

حیدرآباد ۔ 14 نومبر (راست) محترمہ تاج سلطانہ ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلزجونیر کالج نامپلی اہلیہ جناب محمد فیاض الدین فاروقی مرحوم سیکشن آفیسر لا ڈپارٹمنٹ سکریٹریٹ کا آج رات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 15 نومبر چہارشنبہ کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت محمد حسینؒ آغاپورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم جمعہ بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت محمد حسینؒ آغاپورہ میں مقرر ہے۔ مرحومہ جناب ایم اے منان فاروقی چیف ایگزیکیٹیو آفیسر وقف بورڈ کی والدہ تھیں۔ فون نمبر 7995560133 پر تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT