Monday , May 28 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔15 نومبر (راست) جناب عبدالصمد خان ولد جناب عظمت خان مرحوم سابق ملازم وی ایس ٹی ساکن ٹی آر ٹی کوارٹرس نمبر 6، ودیا نگر کا 13 نومبر کو بعمر 78 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 14 نومبر بروز منگل کو بعد نماز ظہر مسجد نلہ کنٹہ، ودیا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین چلکل گوڑہ قبرستان متصل عیدگاہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 16 نومبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد چلکل گوڑہ مقرر ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات 09490568786 پر ربط کریں۔

۰۰۰ جناب فقیر سید ابو علی ظفر خوندمیری متولی و سجادہ دائرہ حضرت بندگی میاں سید علی ستون دینؒ ابن حضرت سید حسین مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 16 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر 2:30 بجے دن مسجد کالا ڈیرہ، ملک پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت شاہ قاسم مجتہدی گروہؒ، مشیرآباد میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ پانچ فرزند اور ایک دختر شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848471301 یا 9494481419 پر ربط کریں۔

۰۰۰ جناب محمد یوسف ولد جناب محمد دلاور علی مرحوم وظیفہ یاب محکمہ آر اینڈ بی، نامپلی کا کل شام انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 15 نومبر بروز چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرات یوسفینؒ، نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ شریف میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 17 نومبر بروز جمعہ بعد عصر مسجد درگاہ حضرات یوسفینؒ، نامپلی میں مقرر ہے۔ مزید معلومات کیلئے فون : 8019552071 پر ربط کریں۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT