Wednesday , February 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

l (راست) ڈاکٹر رضیہ بانو زوجہ جناب خواجہ رشیدالدین احمد (موظف ایڈیشنل ڈی سی پی محکمہ پولیس، حیدرآباد) کا 18 نومبر ہفتہ کی شب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اتوار 19 نومبر کو بعد ظہر جامع مسجد بی صاحبہ ، پنجہ گٹہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں تین فرزندان خواجہ آصف احمد (آرکیٹکچرل انجینئر) ، ڈاکٹر خواجہ عادل احمد (آرتھوپیڈک سرجن) اور خواجہ عارف احمد (اسٹرکچرل انجینئر، حال مقیم امریکہ) اور ایک صاحبزادی شامل ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9866317418 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT