Wednesday , February 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد شجاع الدین موظف محکمہ زراعت فرزند جناب محمد مظہر الدین کا انتقال 20 نومبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 نومبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985480191 ۔ 9849611520 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اشرف حسین فرزند جناب شیخ چاند مرحوم ریٹائرڈ اسسٹنٹ فائر آفیسر کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مدینہ مسجد ، بانو نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین ترکایمجال میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912916786 ۔ 8978325523 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالمجید ولد جناب محمد عبدالعزیز مرحوم کا بروز چہارشنبہ 10 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد مغرب مسجد نور علی نگر میں 23 نومبر کو ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد نور میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849174801 ۔ 9346391498 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب میر ابراہیم علی عرف اطہر ماما ولد جناب میر لیاقت علی ابوالعلائی مرحوم ساکن مغل پورہ کا 21 نومبر کو صبح 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد قبا والٹا ہوٹل مغل پورہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 23 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد قبا والٹا ہوٹل مغل پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618804562 ۔ 7396501031 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالقیوم فرزند جناب محمد عبدالصمد مرحوم ساکن روپ لال بازار شاہ علی بنڈہ کا 22 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد محمد سبحان میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محمد سبحان میں فاتحہ سیوم مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985085259 ۔ 9703263110 پر ربط کریں ۔۔
TOPPOPULARRECENT