Tuesday , July 17 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب سید محمود اللہ حسینی ولد جناب سید واجد اللہ حسینی نویں چیٹری سلسلہ میر مومن صاحب پہاڑی کا 23 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 24 نومبر بعد نماز جمعہ مسجد سلیمہ خاتون میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان میر مومن کی پہاڑی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر بعد نماز عصر مسجد عزیزیہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948737404 ۔ 9515348421 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ افسر بیگم زوجہ جناب مرزا قمر علی بیگ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد ٹیک نامپلی میں ادا کی گئی اور تدفین متصل مسجد قبرستان عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر بعد نماز عصر مسجد ٹیک نامپلی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702181065 ۔ 23341634 پر ربط کریں ۔۔
٭ مولانا حافظ ریاض الدین واجد خطیب ولد جناب غازی الدین خطیب مکتھلی، خطیب مسجد محبوب حسینی آٹو نگر کا اچانک حرکت قلب بند ہونے سے بعد نماز عصر انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بروز ہفتہ بعد نماز ظہر مسجد نور ،نزد الاوہ بی بی مقرر ہے۔تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکی شامل ہیں۔ مرحوم ، کے ایم ایف مجاہد اگریکلچر ڈپارٹمنٹ کے برادر خورد تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989306557 یا 8686872981 پر ربط کریں۔
TOPPOPULARRECENT