Friday , April 20 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد ریاض ولد جناب محمد اسماعیل عمر 30 سال ساکن مشیر آباد کا 22 نومبر کی رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 23 نومبر کو بعد نماز ظہر بڑی مسجد مشیر آباد میں ادا کی گئی اور مشیر آباد قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7036901710 ۔ 9110533136 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد محمود علی مرحوم محکمہ اگریکلچر محبوب نگر کی زوجہ محترمہ کا آج صبح بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد موتی بادے پلی گیٹ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بوئن پلی محبوب نگر میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں جناب محمد اعجاز الدین احمد موظف اسسٹنٹ سکریٹری وقف بورڈ کے علاوہ 6 فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995560138 پر ربط کریں ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 26 نومبر بعد نماز عصر مسجد بادے پلی گیٹ محبوب نگر میں مقرر ہے ۔۔

حیدرآباد ۔ 25 نومبر (راست) جناب میر سعادت علی عرف جناب عبدالقیوم ولد جناب میر محبوب علی ساکن قادر باغ مہدی پٹنم کا جمعہ 24 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز جمعہ مسجد ابراہیم قادرباغ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ٹیک نامپلی سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 26 نومبر اتوار کو بعد نماز عصر مسجد سلمیٰ پدمانابھانگر نانل نگر قادر باغ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7993418492 یا 9704876349 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT