Wednesday , January 17 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /15 فروری (راست) مزاح نگار جناب مجتبی حسین کے بموجب عالمی شہرت یافتہ شاعر حضرت کلیم عاجز کا بعمر 90 سال ہزاری باغ (بہار) میں 14 فروری بروز ہفتہ انتقال ہو گیا۔ وہ کسی کام کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے۔ جناب کلیم عاجز منفرد لب و لہجہ کے شاعر تھے اور میر تقی میر کی روایت کو بڑی خوبیوں کے ساتھ آگے بڑھایا تھا۔ وہ اردو کے بہترین استاد تھے ا

حیدرآباد /15 فروری (راست) مزاح نگار جناب مجتبی حسین کے بموجب عالمی شہرت یافتہ شاعر حضرت کلیم عاجز کا بعمر 90 سال ہزاری باغ (بہار) میں 14 فروری بروز ہفتہ انتقال ہو گیا۔ وہ کسی کام کے سلسلے میں گئے ہوئے تھے۔ جناب کلیم عاجز منفرد لب و لہجہ کے شاعر تھے اور میر تقی میر کی روایت کو بڑی خوبیوں کے ساتھ آگے بڑھایا تھا۔ وہ اردو کے بہترین استاد تھے اور ساری زندگی اپنے شاگردوں کی تربیت میں گزاری۔ وہ خلیجی ممالک کے علاوہ امریکہ اور کناڈا کا متعدد مرتبہ دورہ کرچکے تھے۔ وہ مشاعروں کے مقبول شاعر تھے۔ ان کے شاگرد دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں۔ حکومت ہند نے انھیں پدم شری کے اعزاز سے بھی نوازا تھا۔ ان کے کئی شعری مجموعے شائع ہوچکے ہیں، وہ ایک اچھے نثر نگار بھی تھے۔ آج شام پٹنہ میں ان کی تدفین عمل میں آئی۔ انتقال کی اطلاع ملنے پر فیض عام ٹرسٹ کے جناب مختار حسین تدفین میں شرکت کے لئے پٹنہ روانہ ہو گئے۔

٭ شریمتی پریم دیوی زوجہ شری چھگن لال مہتمم خزانہ خاص عالیجاہ نواب میر عثمان علی خاں بادشاہ حیدرآباد دکن ساکن کومٹ واڑی کا بروز ہفتہ 14 فروری انتقال ہوگیا۔ شریمتی پریم دیوی کی عمر 107 سال کی تھی۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9030498089 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT