Wednesday , January 17 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔16فبروری۔ جناب مجتبیٰ حسین کی اطلاع کے بموجب اردو کے عظیم شاعر اور اسلامی فکر کے ترجمان حضرت کلیم عاجز جن کا 15فبروری کو ہزاری باغ میں جہاں ان کی بیٹی مقیم ہیں انتقال ہوگیا تھا‘ آج پٹنہ کے مشہور گاندھی میدان میں لاکھوں سوگواران کی موجودگی میں نمازہ جنازہ ادا کی گئی ۔ لواحقین اور شائقین ادب نے انہیں بادیدہ نم سپردلحد کیا ۔ ا

حیدرآباد۔16فبروری۔ جناب مجتبیٰ حسین کی اطلاع کے بموجب اردو کے عظیم شاعر اور اسلامی فکر کے ترجمان حضرت کلیم عاجز جن کا 15فبروری کو ہزاری باغ میں جہاں ان کی بیٹی مقیم ہیں انتقال ہوگیا تھا‘ آج پٹنہ کے مشہور گاندھی میدان میں لاکھوں سوگواران کی موجودگی میں نمازہ جنازہ ادا کی گئی ۔ لواحقین اور شائقین ادب نے انہیں بادیدہ نم سپردلحد کیا ۔ اس موقع پر ایک لاکھ سے زائد پرستاران ادب کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ بہار پولیس نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا ۔ سابق چیف منسٹر بہار نتیش کمار نے شخصی طور پر ورثا سے ملاقات کرکے تعزیت پیش کی ۔ حضرت کلیم عاجز کے انتقال پر دنیا بھر سے تعزیتی پیامات موصول ہورہے ہیں ۔ وہ منفرد لب ولہجہ کے شاعر تھے ۔ تقسیم ملک کے وقت ان کا پورا خاندان شہید کردیا گیا تھا اور وہ اس واقعہ سے بیحد متاثر تھے ۔ چنانچہ زندگی بھر وہ اس غم کو بھلا نہ سکے اور ان کی شاعری میں اس درد کا اظہار ہوتا ہے ۔ اردو ادب کی نمایاں خدمات پر انہیں حکومت نے پدم شری ایوارڈ عطا کیا تھا ۔ وہ پٹنہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو میں پروفیسر رہ چکے ہیں اور انہوں نے کئی کتابیں بھی تصنیف کی ہیں‘ وہ نہایت دیندار‘ متواضع‘ منکسرالمزاج شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی غزلیں میر تقی میرؔ کے لب و لہجہ میں ہوتی اور ان کا انداز بیان منفرد نوعیت کا تھا ۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی حیدرآباد سے فیض عام ٹرسٹ کے جناب افتخار حسین فدا علی فوری پٹنہ روانہ ہوگئے اور انہوں نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور ارکان خاندان کو پرسہ دیا ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ۔
حیدرآباد ۔ 16 ۔ فروری (راست) جناب شیخ محبوب مرحوم (APDDCL) ساکن خواجہ پہاڑی تاڑبن کی اہلیہ محترمہ کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 فروری کو بعد نماز عصر مسجد عائشہ صدیقہؓ خواجہ پہاڑی تاڑبن میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ عبداللہ بن علی بیرون غازی بنڈہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 17 فروری بروز منگل بعد عصر مسجد عائشہ صدیقہؓ میں مقرر ہے۔ مزید معلومات فون نمبر 9705813612 پر حاصل کرسکتے ہیں۔
** (راست ) نور النساء بیگم اہلیہ محمد یحییٰ مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر والدہ محمد حسین کا 16 فروری 26 جمادی الثانی بروز پیر صبح گیارہ بجے انتقال ہوا۔ تدفین 17 فروری بروز منگل بعد نماز ظہر درگاہ قادری چمن میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9705666052 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

** (راست) سیدہ بتول رضویہ بنتِ سید تراب علی رضوی لطفی مرحوم بانی گروہِ عزاداران حسینی قدیم اہلیہ سید ہادی علی خاں مرحوم ساکن نور خاں بازار کا کل بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولوی مہدی علی ہادی نے الاوۂ سرطوق مبارک ، دارالشفاء میں پڑھائی۔ تدفین دائرۂ حضرت میر محمد مومنؒ ، سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بتاریخ 17 فروری بروز منگل ، بوقت 4 ساعت عصر ، بمقام مسجد نور الامراء نور خاں بازار مقرر ہے ۔ مہدی علی ہادی صاحب بیان فرمائیں گے ۔ تفصیلات کیلئے 9397384601 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT