Tuesday , October 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : محترمہ سیدہ زمرد جان زوجہ جناب سید احمد پیر مرحوم کا بعمر 81 سال ، 26 نومبر بروز اتوار رات دیر گئے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد سلیم نگر ، ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین سلیم نگر ، ملک پیٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 4 لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9000005610 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد اظہر اللہ انصاری ولد جناب محمد علیم اللہ انصاری مرحوم کا بعمر 87 سال 25 نومبر بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 نومبر کو مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت سردار بیگ صاحب ؒ آغا پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9505616032 ۔ 9989066063 پر ربط کریں ۔۔
TOPPOPULARRECENT