Thursday , December 13 2018

انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید عظیم الدین موظف محکمہ بی ایس این ایل ملازم ولد جناب سید عزیز الدین مرحوم کا بعمر 68 سال 27 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد النور کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین مقطعہ میڈپلی معین آباد ضلع رنگاریڈی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم مارچ کو مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاو

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( راست ) : جناب سید عظیم الدین موظف محکمہ بی ایس این ایل ملازم ولد جناب سید عزیز الدین مرحوم کا بعمر 68 سال 27 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد النور کشن باغ میں ادا کی گئی اور تدفین مقطعہ میڈپلی معین آباد ضلع رنگاریڈی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم یکم مارچ کو مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزند اور چھ دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے فون نمبر 9491085698 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سید قادر محی الدین جیلانی ایڈوکیٹ عمر 72 سال ولد سید غوث محی الدین کا آج بروز جمعہ 6 بجے صبح 27 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الہی چادر گھاٹ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔تفصیلات کے لیے 9848868845 ۔ 9676363156 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد /27 فروری ( راست ) شعیہ برادری میں یہ خبر افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ مشہور شاعر اہلبیت جناب سید علی مقتداء عابدی المعروف گلزارؔ عابدی ابن شاعر اہلبیت مولوی سید علی مرتضی تاباںؔ عابدی مرحوم کا آج رات بعارضہ قلب کیر ہاسپٹل ( بنجارہ ہلز ) میں انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان واقع کونچہ مرغ خانہ متصل کمشنر آف پولیس پرانی حویلی سے 28 فروری بروز ہفرتہ 10.30 بجے دن اٹھائی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات مرحوم کے فرزند جناب سید سجاد عابدی کے سیل نمبر 9014834600 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔ پسماندگان میں اہلیہ اور دو دختران بھی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT