Wednesday , August 22 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید طاہر بن حسن ولد جناب سید حسن بن احمد مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر جامع مسجد عبداللہ باقر خان نزد واقع درگاہ حضرت برہنہ شاہ ؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین مسجد سے قریب قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، ایک فرزند اور 3 دختران شامل ہیں ۔فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد عبداللہ باقر خاں میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9390942390 ۔ 9390463501 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ صابرہ بیگم زوجہ الحاج محمد عثمان مرحوم لیدر مرچنٹ ساکن پیٹلہ برج عقب درگاہ حضرت موسیٰ قادری ؒ کا جمعرات کی صبح انتقال ہوگیا۔ بعد نماز عشاء جامع مسجد چوک میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت موسیٰ قادری عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ بعد نماز عصر مسجد حضرت موسیٰ قادری مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9866261705 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا مصطفی علی بیگ عرف قیصر ( موظف آر ٹی سی ) ابن مرزا سجاد علی بیگ مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق میں مولانا سید لقمان حسین موسوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن قبلہ سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 دختران 4 فرزندان شامل ہیں ۔ مرحوم ، مرزا جعفر علی بیگ سعید ، مرزا اسد علی بیگ کے بھائی اور سید حامد حسین جعفری صدر شیعہ یوتھ کانفرنس کے خسر تھے ۔ مجلس زیارت 9 دسمبر کو 4 بجے دن عبادت خانہ دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885387860 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ فوزیہ صدیقہ قادری زوجہ جناب میر محمد علی قادری مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 8 دسمبر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین آبائی قبرستان گھوڑا کی قبر قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کے لیے 8919704575 ۔ 9704227169 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب قادر محی الدین عرف خالد ولد جناب احمد محی الدین مرحوم ملازم جی ایچ ایم سی ٹیکس انسپکٹر راجندر نگر کا بعمر 53 سال قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل بعد نماز جمعہ مسجد حضرت خواجہ حسن برہنہ شاہ صاحبؒ ریاست نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین روبرو مسجد مدینہ بانو نگر میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700169404 ۔ 9177482506 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT