Monday , June 25 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب حافظ خواجہ محی الدین عزیز ولد جناب محمد فصیح الدین استاذ جامعہ دارالہدیٰ وادی ہدیٰ حیدرآباد کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ موصوف تقریبا 28 سال سے جامعہ دارالہدیٰ میں بحیثیت استاذ اردو و اسلامیات خدمت انجام دے رہے تھے اور ایک عرصہ تک وائس پرنسپل کے عہدہ پر فائز رہے ۔ آپ صفہ ماڈل ا سکول

حیدرآباد ۔ 5 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب حافظ خواجہ محی الدین عزیز ولد جناب محمد فصیح الدین استاذ جامعہ دارالہدیٰ وادی ہدیٰ حیدرآباد کا مختصر سی علالت کے بعد آج صبح انتقال ہوگیا ۔ موصوف تقریبا 28 سال سے جامعہ دارالہدیٰ میں بحیثیت استاذ اردو و اسلامیات خدمت انجام دے رہے تھے اور ایک عرصہ تک وائس پرنسپل کے عہدہ پر فائز رہے ۔ آپ صفہ ماڈل ا سکول تاڑبن سنٹر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ذمہ داروں میں سے تھے اور پوری پابندی سے ہفتہ واری کلاس لیتے تھے ۔ ادارہ امام بخش کے نائٹ وارڈن بھی رہ چکے ہیں ۔ مرحوم کا شمار مدرسہ نور کے پہلے بیاچ کے حفاظ اور حضرت مولانا قاری تقی الدینؒ کے خاص تربیت یافتہ لوگوں میں ہوتا ہے ۔ نماز جنازہ مسجد اجالے شاہ قبلہؒ سعید آباد میں بعد نماز ظہر مولانا احمد محی الدین نظامی نے پڑھائی اور آبائی قبرستان متصل درگاہ حضرت برہنہ شاہ قبلہؒ ریاست نگر میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9912015523 ۔ 7207162785 پر ربط کرسکتے ہیں ۔۔
٭٭ حضرت پیر سید امیر شاہ قادریؒ (کولار شریف کرناٹک کے خلیفہ حضرت پیر محمد حسین شاہ قادری ؒ ( کارخانہ سکندرآباد ) کا 5 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد کارخانہ سکندرآباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ قادری گلشن ملکارم ولیج جواہر نگر شاہ میر پیٹ میں زیر نگرانی سجادہ نشین قادری چمن کولار شریف کرناٹک حضرت پیر سید غوث علی شاہ عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز ہفتہ 7 مارچ بعد نماز عصر جامع مسجد کارخانہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9550365786 ۔ 9346665630 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب احمد علی ابن یعقوب علی مرحوم کا 4 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی نے پڑھائی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 6 مارچ کو 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی مخاطب کریں گے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 دختران و ایک فرزند شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9533185359 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ سابق پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز فلک نما جناب مرزا فرید علی بیگ کے بموجب جناب احمد پاشاہ کنٹراکٹ لکچرر (سیوکس ) فلک نما گورنمنٹ جونیر کالج کا آج علی الصبح تین بجے انتقال ہوگیا ۔ مرحوم گذشتہ دو ہفتے سے علیل تھے ۔ پسماندگان میں بیوہ اور فرزند شامل ہیں ۔ مرحوم ، مختلف کالجس انوارالعلوم کالج ، اردو آرٹس ایوننگ کالج ، گورنمنٹ جونیر کالج فار گرلز فلک نما میں بحیثیت لکچرر تدریسی خدمات انجام دئیے ۔ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے اسٹڈی سنٹر پرنسس شاہکار کالج اور ممتاز کالج میں بھی بحیثیت کونسلر رہ چکے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700726580 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT