انتقال

حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد وقار الدین ولد جناب محمد کریم الدین کا بعمر 38 سال بروز جمعہ یکم دسمبر کو شاک لگنے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 دسمبر کو جامع مسجد جہاں نما میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین بچے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8801527013 ۔ 9704539105 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ محبوب النساء زوجہ جناب محمد مصطفی علی خاں ساکن یاقوت پورہ کالونی کا آج بوقت عصر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد عرفات یاقوت پورہ کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل احاطہ عبداللہ شاہ صاحبؒ مصری گنج میں عمل میں آئے گی ۔ مرحومہ ، محمد معظم علی خاں ، محمد مکرم علی خاں ، مرتضی علی خاں اور مہدی علی خاں کی بھاوج ہوتی تھیں ۔ فاتحہ سیوم 11 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد عرفات میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9618440940 پر ربط کریں ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT