انتقال

حیدرآباد 17 ڈسمبر (راست) جناب محمد بن عمر سعدی تاجر ماہی خشک میر عالم منڈی کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد منصور خاں میں 18 ڈسمبر کو ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 8019193494 ، 9963635157 پر ربط کریں۔
l جناب محمد عبدالستار ولد جناب محمد حسین مرحوم موٹر میکانک کا 88 سال کی عمر میں بروز ہفتہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد عشاء مسجد سیدنا ابوبکر صدیقؓ الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں ادا کی گئی اور تدفین جمالی کنٹہ کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، محمد عبدالغفار جوائنٹ سکریٹری تلنگانہ حکومت (موظف) و سابق صدر مسجد انتظامی کمیٹی الحسنات کالونی کے والد تھے۔ پسماندگان میں 2 لڑکے اور 3 لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے سیل نمبر 8142358650 ، 8142358650 پر ربط کریں۔

l جناب سید اکبر حسین موظف ہیڈ کانسٹبل محکمہ پولیس ولد جناب سید احمد حسین کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 18 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد جہاں نما میں ادا کی جائے گی اور تدفین جہاں نما قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9392644405 یا 9160607861 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT