Wednesday , June 20 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 20 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد اسد اللہ شریف ولد جناب محمد رحمت اللہ شریف مرحوم بعمر 75 سال ریٹائرڈ سینئیر کمپوزیٹر گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا 20 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین جامع مسجد مراد نگر کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 22 دسمبر جمعہ بعد نماز عصر جامع مسجد مراد نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849611404 ۔ 9949970113 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید خواجہ معین الدین ولد جناب سید سردار علی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ برہنہ شاہؒ ریاست نگر میں مقرر ہے ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور پانچ دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391253786 ۔ 9396544714 پر ربط کریں۔۔
٭٭ جناب محمد ظہیر الدین صفی ولد جناب محمد غیاث الدین مرحوم ساکن دانی کا باغ قاضی پورہ کا 20 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد ظہر مسجد قوت الاسلام عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین عبداللہ بن علی کے تکیہ قاضی بنڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ قبل نماز عصر عربوں کی مسجد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346681262 ۔ 9700539134 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT