Sunday , June 24 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 25 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ سیدہ تنویر فاطمہ المعروف عذرا زوجہ جناب سید مہدی حیدر عابدی بنت جناب سید اصغر علی خاں عابدی مرحوم کا انتقال ہوگیا ہے ۔ میت دیوڑھی سید جمشید علی خاں سے اٹھائی گئی اور تدفین آبائی مقبرہ قیصر جنگ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت بروز منگل 5 بجے دیوڑھی سید جمشید علی خاں لوہے کی کمان منڈی میر عالم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7799138471 ۔ 9346999316 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب علی محمد اکبر علی ستانی ساکن کریم آباد کالونی چراغ علی گلی کا 24 دسمبر کو 6 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ تدفین 25 دسمبر کو قبرستان بوئن پلی میں عمل میں آئی ۔ مرحوم علی محمد اکبر علی ستانی جناب امیر علی محمد ستانی ممتاز تاجر شوزکامل فٹ ویر پنجہ گٹہ کے والد تھے ۔ معلومات کے لیے 7000680012 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب رحیم الزماں خاں ولد جناب قادر الزماں خاں مرحوم کا اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی روز مسجد حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسر میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور دو لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9989231131 ۔ 7093660908 پر ربط کریں ۔۔
TOPPOPULARRECENT