Monday , September 24 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 6 ۔ اپریل : ( راست ) : محترمہ سیدہ عارف النساء زوجہ جناب سید یعقوب مرحوم سینئیر صحافی رہنمائے دکن کا ہفتہ 4 اپریل کو مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین اجالے شاہ صاحبؒ ، سعید آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9652506406 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب عنایت علی خان ولد جناب ولایت علی خان ساکن ریڈ ہلز نامپلی خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد ہذا کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 7 اپریل کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8790387265/ 9652081787 پر ربط کریں
٭٭ شیعہ برادری میں یہ خبر بڑے افسوس کے ساتھ پڑھی جائے گی کہ شہرت یافتہ شاعر اہلبیت جناب سید ابوالحسن عابدی المعروف بہ حسن عابدی ابن سید تقی حسن عابدی مرحوم کا آج بحالت نیند انتقال ہوگیا ۔ مرحوم کے دو فرزند مجتبی حسن عابدی و حامد حسن عابدی کی آسٹریلیا و دبئی سے آمد کے بعد 2 بجے دن بروز منگل جلوس جنازہ روانہ ہوگا ۔ مقبرہ اعتصام الدولہ میں آخری دیدار ہوگا اور الاوہ سرطوق دارالشفاء میں 4 بجے عصر نماز جنازہ مولانا شبر رضا مصطفوی کی امامت میں ادا ہوگی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے 9392083714 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT