Thursday , October 18 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /27 ڈسمبر ( راست ) محترمہ بدرالنساء بیگم بنت جناب محمد وروداد خان مرحوم کا 26 ڈسمبر بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد فرسٹ لانسر میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پہاڑی شریف میں 27 ڈسمبر کو عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو لڑکے ایک لڑکی شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9989088519 پر ربط کریں ۔
٭٭ شیخان بن شیخ صالح المعروف میاں بھائی ولد جناب شیخ صالح کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر چہارشنبہ 27 ڈسمبر کو عیدگاہ صالح نگر میں ادا کی گئی اور تدفین شیخان نگر کریم نگر میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885330302یا 9246154855 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب علی ظفر ولد جناب محمد مصلح الدین مرحوم کا 27 ڈسمبر کو بعمر 59 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 28 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کنگس کالونی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان اجالے شاہ سعیدآباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9848326646 یا 9948869303 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد ممشاد موظف سینئیر اکاونٹنٹ آفیسر دفتر کمشنر ڈسیبلڈ ویلفیر ولد جناب عنایت محمد کا 27 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں 28 ڈسمبر کو بعد ظہر( 1.20 نماز )ادا کی جائے گی اور تدفین مدینہ مسجد چوک کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247371182 یا 9700432760 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT