Wednesday , January 17 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب محمد رشید احمد شاہ قادری کا بعمر 66 سال 8 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ 9 اپریل کو نماز جنازہ بعد نماز فجر نورانی مسجد حسن نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ اقبال شاہ قادری ، مصطفی نگر میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم نورانی مسجد حسن نگر میں بعد نماز عصر بروز جمعہ 10اپریل کو مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9030544689 ۔ 9700081689 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج محمد نعیم الدین ولد حضرت دوست محمد مرحوم خازن طوربیت المال و رکن عاملہ نیام فاؤنڈیشن کا بعمر 69 سال طویل علالت کے بعد آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 اپریل کو صبح 9 بجے شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان مسجد برق جنگ پیٹلہ برج میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم ممتاز نعت گو شاعر اطہر شرفی کے بڑے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391023333پر ربط کریں ۔
٭٭ الحاج محمد شمس الدین ولد جناب محمد یوسف ، غریب نواز گل محل نواب صاحب کنٹہ کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 7 اپریل بروز منگل کو مسجد جیلانی پاشاہ تیگل کنٹہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین گنٹال شاہ بابا وٹے پلی میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد جیلانی پاشاہ تیگل کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177411921 پر ربط کریں ۔۔

m محمد عبدالقادر ریٹائرڈ جیل ڈپارٹمنٹ پوسٹل چنچل گوڑہ ولد جناب محمد عبدالرحیم مرحوم کا 7 اپریل کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مدینہ مسجد حافظ بابا نگر میں بعد ظہر ادا کی گئی۔ تدفین سلطان دائرہ چھاؤنی میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد عصر مدینہ مسجد میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے 9160212650 پر ربط کریں۔
محترمہ زہرہ بی زوجہ جناب امیرالدین مرحوم کا 8 اپریل بروز چہارشنبہ انتقال ہوگیا۔ بروز جمعرات نماز جنازہ بعد نماز ظہر مکہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین دال منڈی جمعرات بازار میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ پسماندگان میں تین فرزندان اور تین دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9963635381 ، 9247860672 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT