Wednesday , December 12 2018

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا محمد ثمید خان اشاعتی ولد محمد سعید خان نبیرہ سرور علی خاں صاحب مرحوم ( حال مقیم سعودی عربیہ ) ساکن قلعہ دار دیوڑھی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ کا بعمر 35 سال ، 12 اپریل بروز اتوار عمرہ سے واپسی کے دوران کار حادثہ میں انتقال کر گئے ۔ مولانا مرحوم کے والدین کے علاوہ پسماندگان میں اہلیہ ، چار فرزندان ایک دخ

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : مولانا محمد ثمید خان اشاعتی ولد محمد سعید خان نبیرہ سرور علی خاں صاحب مرحوم ( حال مقیم سعودی عربیہ ) ساکن قلعہ دار دیوڑھی بڑا بازار قلعہ گولکنڈہ کا بعمر 35 سال ، 12 اپریل بروز اتوار عمرہ سے واپسی کے دوران کار حادثہ میں انتقال کر گئے ۔ مولانا مرحوم کے والدین کے علاوہ پسماندگان میں اہلیہ ، چار فرزندان ایک دختر شامل ہیں ۔ مولانا مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین سعودی عرب میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700027083 ۔ 8801606546 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محمد رحمت اللہ ولد محمد عبدالنبی کا بعمر 88 سال آج بروز منگل صبح 6 بجے اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ غوثیہ مسجد ایس آر ٹی کالونی یاقوت پورہ ادا کی گئی ۔ تدفین احاطہ قبرستان غوثیہ مسجد میں ادا کی گئی ۔ مرحوم ، ریٹائرڈ گورنمنٹ ہیڈ ماسٹر تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر غوثیہ مسجد یاقوت پورہ ایس آر ٹی کالونی مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے 92900178911 ۔ 9676804783 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد عبدالرزاق نوری ولد محمد قمر الدین مرحوم ساکن جہاں نما لانسر کا بعمر 65 سال خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد خلفائے راشدین مدینہ کالونی جہاں نما میں ادا کی گئی ۔ تدفین تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 6 لڑکیاں ، اور ایک لڑکا شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885988593 ۔ 9397399853 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( راست ) : الحاج سید محی الدین حسینی حال مقیم جدہ سعودی عرب کا کل 13 اپریل کو جدہ میں 65 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ موصوف کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ حیدرآباد میں سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کے رہنے والے تھے ۔ تقریبا 30 سال سے جدہ میں ایک اہم کمپنی سے وابستہ تھے ۔ پسماندگان میں ایک لڑکا اور چار لڑکیاں شامل ہیں ۔ تدفین کل جدہ میں ہی عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 اپریل بعد نماز عصر جدہ کی مسجد میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے جناب ساجد علی کے فون 8712126424 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT