Tuesday , August 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید حبیب الدین قادری ولد جناب سید مرتضیٰ قادری مرحوم موظف کمیونٹی ہیلت آفیسر محکمہ ملیریا و معتمد جامع مسجد دیوڑھی نواب دلہے خاں چنچل گوڑہ کا آج بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد دیوڑھی دلہے خاں میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت عباد اللہ شاہؒ ، دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز پیر بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار فرزند مسرس سید عظیم الدین قادری ، سید صلاح الدین قادری ، سید احمد الدین قادری ، سید حسن الدین قادری اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9966193643 ۔ 8919493509 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد اکبر ( جی ایچ ایم سی ) ولد جناب محمد یوسف مرحوم کا بعمر 55 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 دسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی جائے گی اور تدفین چنچل گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کیلئے 9989431652 ۔ 9959986424 پر ربط کریں ۔۔
O#O جناب حبیب ہارون ولد حبیب عیدروس ساکن ہیپی ہوم ڈائیری فارم کا انتقال بروز پنجشنبہ 28 ڈسمبر کو طویل علالت کے بعد ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی بیرون فتح دروازہ میں بعد عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ شاہ راجو حسینیؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سہ یوم 30 ڈسمبر بروز ہفتہ مسجد حکیم میر وزیر علی بیرون فتح دروازہ مقرر ہے ۔ قرآن خوانی 4 بجے اور فاتحہ بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9989231531 یا 8801285931 پر ربط کریں ۔
TOPPOPULARRECENT