Saturday , June 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔۔24اپریل(راست) جناب محمد فرید طاہر ولد محمد طاہر مرحوم اے کلاس الیکٹریکل کنٹراکٹر و مالک طاہر فنکشن ہال مغلپورہ کا 23اپریل کو صبح 8:30بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ چارمینار میں بعدنماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کلیان نواب کی دیوڑھی والٹا ہوٹل روڈ مغلپورہ میں عمل میںآئی۔ مرحوم ‘ جے بی گرو

حیدرآباد۔۔24اپریل(راست) جناب محمد فرید طاہر ولد محمد طاہر مرحوم اے کلاس الیکٹریکل کنٹراکٹر و مالک طاہر فنکشن ہال مغلپورہ کا 23اپریل کو صبح 8:30بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ چارمینار میں بعدنماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کلیان نواب کی دیوڑھی والٹا ہوٹل روڈ مغلپورہ میں عمل میںآئی۔ مرحوم ‘ جے بی گروپ آغا پورہ چارقندیل کے دامادکے والد تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 5لڑکے اور 3لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 25اپریل کوبعدنماز عصر جامع مسجد حافظ ڈنکا مغلپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9985252500 پر ربط پیدا کیاجاسکتا ہے۔
٭٭ محترمہ رحیم النساء زوجہ شیخ عثمان مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 اپریل بعد نماز ظہر مسجد بلال ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے 8897390787 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ محمد عزیز الدین کلیم ولد محمد خمیس صاحب مرحوم ساکن نلگنڈہ کا آج نماز جمعہ سے قبل اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ مرحوم محمد علیم الدین ٹیچر نلگنڈہ کے منجھلے بھائی اور احمد حسین بلال اکبری صاحب مرحوم کے داماد تھے ۔ نماز جنازہ مسجد اول تعلقہ داری نلگنڈہ میں بعد عشاء ادا کی گئی ۔ اور تدفین احاطہ عیدگاہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد حسینی میں لائین واڑی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848423002 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ محترمہ مجیب النساء زوجہ سید انور صاحب مرحوم دختر قاضی سید علی کامل جامعہ نظامیہ کا بعزم عمرہ کا کے فریضہ کی ادائیگی کے دوران اچانک قلب پر حملہ کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب کعبتہ اللہ شریف میں ادا کی گئی اور تدفین وہی پر عمل میں آئی ۔ مرحومہ کے پسماندگان میں 3 لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔مرحومہ جناب سید عابد علی ایڈوکیٹ اور قاضی سید خالد علی اور سید سجاد علی کی بڑی ہمشیرہ تھی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9885972212/ 9885168760 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT