Thursday , September 20 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ 10 جنوری (راست) محترمہ سیدہ رحیم النساء بیگم زوجہ جناب سید فاضل حسین فرشوری بنت نواب میر اکبر علی خاں مرحوم کا انتقال 9 جنوری کو ہوگیا۔ تدفین دائرۂ میر مومن میں عمل میں ہوئی۔۔ مجلس عزا 11 جنوری دن میں 4 بجے بیت القائم پرانی حویلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9246347621 یا 8801507368 پر ربط کریں۔

۰۰۰۰ اہلیہ الحاج محمد عبدالقادر مرحوم مالک ڈیلکس میڈیکل ہال، دبیرپورہ کا 9 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان بینی صاحب بنگلہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 11 جنوری بروز جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد آصفیہ پرانی حویلی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 9885596272 پر ربط کریں۔

۰۰۰ محترمہ بلقیس جہاں نادری اڈیشنل ڈائریکٹر نظامیہ جنرل ہاسپٹل دختر مولوی سلطان جنگیز علی خاں مرحوم اہلیہ ڈاکٹر نذیر احمد صدیقی مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ میت 11 جنوری 10 بجے دن مرحومہ کے مکان واقع شادی لال کی گلی، کوٹلہ عالیجاہ سے اٹھائی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849428889 پر ربط کریں۔

۰۰۰ جناب محمد عمران حیدر ولد جناب محمد سجاد حیدر 9 جنوری کی قلب پر شدید حملے کے باعث دبئی میں انتقال ہوگیا تھا۔ میت 11 جنوری کو حیدرآباد لائی جائے گی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئے گی۔ قبل ازیں نماز جنازہ مولانا سید لقمان حسین موسوی کی امامت میں ادا کی جائے گی۔ مجلس زیارت 13 جنوری کو4 ساعت شام مرحوم کی قیام گاہ عاشور خانہ باب الحوائج میں مقرر ہے۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی مخاطب کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 8885320075 پر ربط کریں۔

٭٭ الحاج محمد عبدالرزاق غوری کا بعمر 82 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد نقل میاں صاحب چونے کی بھٹی میں ادا کی جائے گی اور تدفین یاقوت پورہ بڑا بازار میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9393965100 یا 9866047865 پر ربط کریں ۔

٭٭ حاجی محمد اقبال ولد جناب محمد اسماعیل مرحوم ( وظیفہ یاب محکمہ زونل انسپکٹر وجئے ڈیری ) کا بعمر 72 سال 9 جنوری کو خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد چوک میں ادا کی گئی اور تدفین برق جنگ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 12 جنوری بروز جمعہ عصر مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9885041831 / 9885458867 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT