Monday , November 19 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( راست ) : جناب ریاض احمد خاں ولد کرنل تاج احمد خاں مرحوم کا 15 جنوری بمقام شکاگو امریکہ میں رات 10 بجے انتقال ہوگیا ۔ تدفین شکاگو امریکہ میں ہی عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کے لیے 7207774938 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ شمع بیگم زوجہ مرزا توفیق عمر 62 سال کا 15 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دائرہ میر مومنؒ میں ادا کی گئی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 17 جنوری کو قدیم مکان ایرانی گلی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885036933 پرر بط کریں ۔۔
٭٭ الحاجہ محترمہ سارہ بانو مدرسہ ماڈرن ہائی مشیر آباد اہلیہ فقیر محمد منور عرف جانی میاں اپل گوڑہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2-30 بجے 17 جنوری کو جامع مسجد مہدیہ مشیر آباد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین حضرت بندگیمیاں شاہ قاسم مجتہدی گروہ مشیر آباد میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9908471365 ۔ 9177541412 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ طاہرہ بیگم بنت میر عنایت علی زوجہ میر عابد علی زیدی ساکن کومٹ واڑی دبیر پورہ کا آج انتقال ہوا ۔ میت ان کے مکان سے کل صبح 9 بجے 17 جنوری اٹھائی جائے گی اور مجلس زیارت بروز جمعہ بمقام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء 4 بجے مقرر ہے ۔۔
٭٭ جناب شیخ حسین مرحوم کے فرزند شیخ انور کا آج بعد نماز ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 17 جنوری بعد نماز ظہر مسجد گلاب شاہ چشمہ بی بی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین آبائی قبرستان چشمہ بی بی گلاب شاہ میں عمل میں آئے گی ۔ مرحوم مینار کرانہ اینڈ جنرل اسٹور چشمہ بی بی کے والد تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد گلاب شاہ تکیہ باورچی میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9912369812 ۔ 8801814503 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب عبدالرحیم خاں ولد جناب محمد عبدالسلام خاں مرحوم ، ایس آئی ریٹائرڈ ساکن ریاست نگر کا بعمر 79 سال آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ ، ریاست نگر میں بعد مغرب ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت برہنہ شاہ صاحب ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 جنوری جمعرات مسجد محمدیہ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8686118191 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رابعہ بیگم بنت محمد ناظم الدین 28 سالہ ساکن برہمن واڑی شمس آباد کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ بعد نماز ظہر جامع مسجد شمس آباد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور تدفین قبرستان عیدگاہ شمس آباد میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر جامع مسجد شمس آباد میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985269644 ۔ 9849240294 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT