Saturday , February 24 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

نظام آباد۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید حبیب موظف ریلوے ملازم کا کل انتقال ہوگیا۔ جناب سید حبیب تلنگانہ آٹو ٹریڈ یونین کے صدر سید جمیل نواب کے والد تھے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملنے پر سیاسی سماجی، دینی تنظیموں سے وابستہ افراد نے ان کی قیام گاہ پر پہونچ کر جمیل نواب سے اظہار تعزیت کیا۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں، ایک لڑکا ہیں۔ بعد

نظام آباد۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب سید حبیب موظف ریلوے ملازم کا کل انتقال ہوگیا۔ جناب سید حبیب تلنگانہ آٹو ٹریڈ یونین کے صدر سید جمیل نواب کے والد تھے۔ ان کے انتقال کی اطلاع ملنے پر سیاسی سماجی، دینی تنظیموں سے وابستہ افراد نے ان کی قیام گاہ پر پہونچ کر جمیل نواب سے اظہار تعزیت کیا۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں، ایک لڑکا ہیں۔ بعد نماز مغرب نماز جنازہ جامع مسجد مرکز میں ادا کی گئی۔ تدفین قدیم قبرستان مسجد کچیاں میں عمل میں آئی۔

یلاریڈی۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی مستقر کی بزرگ شخصیت الحاج محمد طاہر عبدالعظیم انعامدار ولد محمد عبدالکریم مرحوم لینڈ آفیسر کا 24 مئی بروز یکشنبہ 96 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ 25 مئی کو بعد نماز ظہر جامع مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تدفین حضرت سید شاہ عباس شاہ ولیؒ درگاہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ اس موقع پر سینکڑوں مسلمانوں نے جنازہ میں شریک رہے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار فرزندان اور چار دختران شامل ہیں۔

TOPPOPULARRECENT