Sunday , July 22 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ افسر بیگم زوجہ جناب سید ظہیر احمد ریٹائرڈ اکاؤنٹ آفیسر پی ڈبلیو ڈی دختر جناب سید انور الدین مرحوم کا 21 جنوری کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 جنوری کو بعد نماز ظہر مسجد درگاہ حضرت آغا شاہ محمد حسن صاحبؒ قبلہ ابوالعلائی (آغا داؤد صاحب قبلہ) بھوئی گوڑہ کمان آغا پورہ میں ادا کی گئی۔ متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 2 فرزندان مسرس سید افتخار احمد‘ سید ابرار احمد اور 2 دختران حال مقیم امریکہ شامل ہیں۔ مرحومہ‘ ڈاکٹر قطب الدین‘ ڈاکٹر معز الدین اور ڈاکٹر فرید الدین کی ہمشیرہ تھیں۔ فاتحہ سیوم 23 جنوری منگل کو بعد نماز عصر مسجد درگاہ حضرت آغا شاہ محمد حسنؒ صاحب قبلہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون 9948015720 یا 9392591959 پر ربط کریں ۔
٭٭ جناب محمد امام ولد جناب نور محمد کا 21 جنوری اتوار کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ عطن میاں کی مسجد میں بروز پیر 4 بجے دن ادا کی گئی اور تدفین حضرت راج محمد صاحب شہیداں حظیرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9246587448 ۔ 9700404434 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عائشہ سلطانہ کوثر کا 22 جنوری پیر کو صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ میں بعد فجر ادا کی جائے گی اور اور تدفین پنشن پورہ لنگر حوض قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849656983 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت سید محمود فاروق میاں مرحوم زمیندار پسمامولہ کے فرزند اکبر جناب سید سعد اللہ ریٹائرڈ ڈپٹی ڈائرکٹر بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن کا آج انتقال ہوگیا ۔ حضرت سید محمود شاہد میاں سجادہ نشین میندرگی نے مسجد میندرگی گچی باولی میں نماز جنازہ پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں سید موسیٰؒ اہل اکیلوی ، ظہیر آباد میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9440859221 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مشہور پہلوان ساجد بھائی کی والدہ محترمہ جہانگیر بی زوجہ جناب عبدالغنی مرحوم کا آج مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ مسجد پیارو میاں مصری گنج میں آج بعد ظہر نماز جنازہ ادا کی گئی اسی سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392217071 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT