Friday , April 20 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد 27 جنوری (راست) جناب محمد رضی الدین ڈائرکٹر انڈسٹریز حکومت مہاراشٹرا، ممبئی کا جمعہ 8 جمادی الاول م 26 جنوری کو صبح 11 بجے دن انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد سلمہ پدمنابھ نگر مہدی پٹنم میں ادا کی گئی۔ تدفین قبرستان لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 جنوری کو مسجد سلیمہ پدمنابھ نگر میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ مزید تفصیلات فرزند محمد عابد صفی الدین سے فون نمبر 9700075351 اور 9849687647 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
l جناب سید شاہ امین الدین حسینی بخاری مجیبی مخدومی المعروف محمود بادشاہ ولد سید شاہ مجیب الدین حسینی بخاری مخدومی کا بروز جمعہ 26 جنوری انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد محمدیہ سلیم نگر میں ادا کی گئی۔ تدفین حصار ظہوریہ پہاڑی شریف عمل میں آئی۔ مرحوم، مفتی سید شاہ مخدوم حسینی کے نواسے اور سید شاہ محمد ظہورالحق حسینی بخاری کے بھائی تھے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9985276136 پر ربط کریں۔
l محترمہ نفیسہ زوجہ شیخ فدا حسین (ملا فدا علی شیخ فخرالدین، سدی عنبر بازار) کا 27 جنوری کو اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا۔ تدفین داؤدی بوہرہ قبرستان واقع دودھ باؤلی میں عمل میں لائی گئی۔ پسماندگان میں ڈاکٹر نعیم حسین، طاہا حسین، عاقب احمد (فرزندان) اور ڈاکٹر لُولُو فاطمہ (دختر) شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 040-66664553 پر ربط کریں۔
lحضرت معزالدین ملتانیؒ کے خلیفہ جناب سید شاہ ہدایت علی ملتانی قادری (سردار احمد) فرزند جناب سید شہاب احمد ملتانی کا بروز جمعرات انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد درگاہ امراللہ شاہؒ مغلپورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد درگاہ امراللہ شاہؒ میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 4 فرزندان اور 5 دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9849158766 ، 9885263779 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT