Wednesday , November 14 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : الحاج محمد سلیم الدین قادری مالک ناز ہوٹل موسیٰ باولی کا بعمر 72 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جامع مسجد چوک میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف حضرت شاہ راجو قتال حسینیؒ ، مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات یکم فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد چوک میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چھ فرزندان ، کے علاوہ 3 دختران شامل ہیں ۔ مرحوم ، جامع مسجد محبوب شاہی موسیٰ باولی کے صدر بھی تھے ۔ مزید معلومات کے لیے 9246534996 ۔ 9603154786 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا سیف الزماں ابن مرزا قاسم علی بیگ ساکن ایرانی گلی کا 31 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ میت ایرانی گلی سے یکم فروری کو 10 بجے دن اٹھائی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7702821536 ۔ 8179629512 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب نادر علی ابن محمد نجف علی کا 30 جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین میر کا دائرہ سلطان شاہی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت مجلس یکم فروری کو عبادت خانہ حسینی 4 بجے شام دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8309979197 ۔ 9963880642 پر ربط کریں ۔۔
TOPPOPULARRECENT