Wednesday , July 18 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔8فروری(راست) محترمہ سیدہ خیر النساء المعروف معین صاحبزادی زوجہ جناب سید شاہ ہاشم حسینی قادری بغدادی مرحوم کا 6 فروری کو انتقال ہوگیا۔میت 7فروری کو چنچولی لے جائی گئی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد احاطہ درگاہ شریف خداوند خدانما چنچولی میں تدفین عمل میں آئی ۔مولانا سید شاہ مظہر حسینی صابری نے نماز جنازہ کی امامت کی ۔جناب سید شاہ اکبر حسینی نے دعائے مغفرت کی ۔مرحومہ ،جناب سید حبیب ہاشم علوی بافقیہ کی دختر اور جناب سید شاہ فصیح اللہ محمد محمد الحسینی بغدادی کی بڑی بہو تھیں ۔پسماندگان میں 2دختران اور 3فرزندان شامل ہیں ۔فاتحہ سیوم جمعہ 9فروری کو بعد نماز عصر جامع مسجد افضل گنج میں مقرر ہے ۔مزید تفصیلات کیلئے فون 9686323796پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT