Tuesday , April 24 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 10 فروری (راست) جناب غلام مسعود ہاشمی ولد جناب غلام محمد ہاشمی کا بروزجمعہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اقصیٰ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان فتح دروازہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں ایک لڑکا محمد بن مسعود ہے۔ مزید تفصیلات فون نمبرات 9581174159 یا 9963108099 پر ربط کریں۔
00 جناب محمد اقبال ولد جناب محمد عبدالقادر مرحوم کا بعمر 75 سال 9 فروری کو انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جنازہ متصل قبرستان مسجد ’’ملک دانا‘‘ مستعدپورہ، کاروان روڈ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 11 فروری اتوار بعد نماز عصر مسجد عمر فاروق، شاہ پور جیڈی میٹلہ میں مقرر ہے۔ مرحوم جناب عبدالقدیر سابقہ وائس چیرمین مجلس، راجندر نگر کے بڑے بھائی تھے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9391332252، 9347525008 پر ربط کریں۔
00 جناب سید مصطفی حسین نقوی المعروف رضا کا 9 فروری کو انتقال ہوگیا۔ میت اسی دن صبح 10:30 بجے صغریٰ منزل کوچہ داراب جنگ یاقوت پورہ سے اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 11 فروری کوشام 4 بجے شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا سید لقمان حسین مولوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9177213646 یا 9618104743 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT