Saturday , July 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 14 ۔ فروری : ( راست ) : محترمہ عزیز النساء بیگم زوجہ الحاج سیٹھ محمد فخر الدین مرحوم بانی اتحاد دودھ گھر و اتحاد ڈائری فارمس کا 14 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 16 فروری کو بعد نماز عصر مسجد مالا کنٹہ معظم جاہی مارکٹ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں چار لڑکے اور سات لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959995262 ۔ 9246509450 پر ربط کریں۔۔

۰۰۰ مولوی سید غلام رسول مرحوم سابق فوجی، چھاؤنی غلام مرتضیٰ کمندان کے فرزند الحاج سید غلام محمد المعروف تاجر منڈی میر عالم کا علالت کے بعد 13 فروری کی شب انتقال ہوگیا۔ مرحوم کی عمر 80 سال تھی۔ بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد منصور خاں پنجہ شاہ نماز جنازہ ادا کی گئی جبکہ جامع مسجد فلک نما سے متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو اہلیہ، تین فرزند کے علاوہ پانچ دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9154112966 یا 9346671424 پر ربط کریں۔ فاتحہ سیوم 15 فروری بروز جمعرات بعد عصر جامع مسجد میر عالم منڈی میں مقرر ہے۔

 

انتقال
٭٭ حضرتہ الحاجہ مہدی بانو زوجہ فقیر الحاج سید رشید محمد ہمناباد مرحوم کا منگل کی سہ پہر 87 سال کی عمر میں چنچل گوڑہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد میندرگی چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت بندگیمیاں شاہ ابراہیم کاچی گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801769723 پر ربط کریں ۔۔
TOPPOPULARRECENT