Thursday , June 21 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔ 18 فبروری ( راست) یہ خبر انتہائی افسوس کے ساتھ دی جاتی ہے کہ آصف سابع کے آخری بقیدحیات فرزند پرنس فضل جاہ بہادر کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم پرنس فضل جاہ بہادر آصف سابع کے قائم کردہ ٹرسٹس اور سعودی عرب میں رباط کی مختلف ذمہ داریاں نبھاتے تھے ۔ نماز جنازہ آج 18؍ فبروری کو بعد نماز عصر مسجد جودی کنگ کوٹھی میں ادا کی گئی ۔ وہ 29 فبروری 1946 کو پیدا ہوئے تھے اور آصف سابع اور لیلا بیگم صاحبہ کے فرزند تھے ۔

حیدرآباد 18 فروری (راست) مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم کے نواسے قاری محمد مجاہد علی ارحم کا 6 بجے صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ درگاہ حضرت سید عبداللہ شاہ صاحب رحمہ اللہ مصری گنج میں بعد نماز عصر ادا کی گئی۔ آخری دیدار کے لئے مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم کے مکان واقع مصری گنج نزد جامع مسجد قطب شاہی مصری گنج میں رکھا گیا۔
l مسٹر محمد اسحاق ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم ساکن اکبر باغ کا رات دیر گئے قلب پر حملہ کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد اکبری میں بعد نماز ظہر آج بروز اتوار ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بانو نگر میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 20 فروری بروز منگل بعد نماز عصر مسجد رضیہ روبرو فائیر اسٹیشن ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9885881886 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT