Saturday , August 18 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ فروری : ( راست ) : جناب عبدالوحید ساکن 9 نمبر کشن باغ کا 20 فروری کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اشرف کریم میں بعد نماز ظہر 21 فروری کو ادا کی گئی اور تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ قرآن خوانی 22 فروری کو بعد نماز عصر مسجد اشرف کریم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396984392 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ عفت زیدی اہلیہ جناب سید عبدالوہاب زیدی ساکن عقب الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء کا انتقال بروز منگل ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 23 فروری کو 4 ساعت عصر مرحومہ کے مکان عقب الاوہ سرطوق دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 9666140786 پر ربط کریں ۔۔

٭ جناب طاہر علی خاں عرف طاہر پہلوان ( ریٹائرڈ آر پی ایف ) ولد ثابت علی خاں مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو بعد نماز فجر مسجد قادریہ فرسٹ لانسر میں مقرر ہے۔ تدفین احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپا ؒ میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کیلئے 9052563403، 9908421543 پر ربط کریں۔

٭ جناب سید محمود ولد سید خواجہ مرحوم ساکن ہمت پورہ ( خلوت ) کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22فبروری کو بعد ظہر مسجدحکیم وزیر علیے مصری گنج میں ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کیلئے 9985866420 ، 8790352122 پر ربط کریں۔

٭ جناب محمد عبدالقدیر عثمانی اعظم ولد عبدالباسط مرحوم ساکن تاڑبن کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جمعرات کو بعد فجر مسجد غوث الثقلین تاڑبن میں ادا کی جائے گی۔ تدفین عثمان باغ میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ چار دختران ، دو فرزندان شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ کو بعد عصر مسجد غوث الثقلین میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے 9441457960 ، 8686561972 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT