Saturday , August 18 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : حکیم محمد نصیر الدین ولد جناب شیخ محبوب (مرحوم ) ساکن یاقوت پورہ کا 23 فروری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نقل میاں ؒ ، چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین دبیر پورہ کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 فروری اتوار بعد نماز عصر مسجد نقل میاں ؒ ، چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8801205149 ۔ 9393810808 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 23 ۔ فروری : ( راست ) : الحاج محمد خلیل الرحمن احمد خاں ولد جناب محمد حسین خاں کا جمعرات کے روز بعمر 69 سال جدہ سعودی عربیہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد الحرام مکتہ المکرمۃ میں ادا کی گئی اور تدفین وہیں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک دختر اور ایک فرزند محمد انور حسین خاں جواد شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391414363 ۔ 8801203940 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT