Tuesday , November 21 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 30 ۔ جولائی : ( راست ) : محترمہ سیدہ ممتاز بیگم بنت جناب میر فیاض علی رضوی مرحوم اہلیہ جناب میر یوسف علی نقوی کا 28 جولائی کو انتقال ہوگیا ۔ میت ،کونچہ شترخانہ دارالشفاء سے شام 6-30 بجے اٹھائی گئی ، نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8686425314 یا 9291609988 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    پیر طریقت مولانا سید احمد قادر جیلانی قادری شطاری واصل المعروف بہ غوث پاشاہ کا چہارشنبہ 29 جولائی کو بعارضہ قلب انتقال ہوگیا ۔ انہوں نے اپنی آخری سانس تک رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رکھا ۔ نماز جنازہ ان کے بھائی مولانا سید محمد طاہر قادری نے پڑھائی اور تدفین بعد نماز عشاء احاطہ جامع مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں چار صاحبزادیاں اور دو صاحبزادے شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم جمعہ 31 جولائی کو بعد نماز عصر جامعہ مسجد تکیہ مغل فقیر شمشیر گنج میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9848084306 پر ربط کریں ۔۔

٭٭    جناب محمد عبدالسالم ( حسن ) ولد جناب محمد عبدالرحیم کا بعمر 62 سال ملازم محکمہ انسداد رشوت ستانی کا 25 جولائی بروز ہفتہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین مسجد قادریہ کے قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ مزید معلومات کے لیے فون نمبرات 8686440541 ۔ 8099739297 پر ربط کریں ۔۔

 

TOPPOPULARRECENT