Friday , June 22 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد عبدالباری ولد جناب عبدالعزیز مرحوم موظف ملازم بلدیہ کا بعمر 93 سال 7 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کاروان کی بڑی مسجد میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور قبرستان تالہ گڈہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24827474 ۔ 9885883394 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خلیل احمد ملازم محکمہ پولیس مشیر آباد پولیس اسٹیشن کے جواں سال فرزند محمد لطیف کا بعمر 27 سال 8 مارچ بروز جمعرات اچانک انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد جمعہ جامع مسجد حشمت پیٹ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تاڑبن میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9885000316 یا 9440226926 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب حسن بن صالح ولد جناب صالح بن عبداللہ کا 8 مارچ کو 3 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ فتح دروازہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بارکس قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9705009298 ۔ 9640440691 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب انور محمد صدیقی ولد جناب نثار محمد صدیقی مرحوم کا جمعرات کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ قادریہ مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین احمد بادپا ؒ درگاہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9703932198 ۔ 9293940886 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ ظہیر النساء شمیم زوجہ جناب محمد حسن یحییٰ عباسی کا بعمر 66 سال 8 مارچ کی شب انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی خیریت آباد میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان واقع درگاہ حضرت سید شاہ سہراب الدین حسینی عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 9 مارچ کو بعد نماز عصر مسجد صدیقی مراد نگر کنٹہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885991889 ۔ 9885219004 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ مہر النساء بیگم زوجہ جناب سید چندہ حسینی کا 8 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 9 مارچ کو بعد نماز جمعہ مسجد عبدالرزاق میں مقرر ہے اور تدفین قبرستان مستان شاہ قادری عقب آبدار خانہ چنچل گوڑہ عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704873474 ۔ 9573376160 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT