Thursday , May 24 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ ( راست ) جناب محمد حفیظ الدین ولد برہان الدین مرحوم وظیفہ یاب بلدیہ حیدرآباد ، عمر (65) سال کا انتقال 11 مارچ کو ہوا ۔ نماز جنازہ مسجد گوہر میں ادا کی گئی ۔ تدفین جمالی کنٹہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر : 8074741376 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔

٭ جناب سید عبدالقادر ولد سید احمد علی صاحب مرحوم ملازم BSNL ساکن چندولعل بارہ دری فتح دروازہ کا 12 مارچ پیر کو اچانک قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد پیار و میاں مصری گنج میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 15 مارچ جمعرات بعد نماز عصر مسجد حکیم میر وزیر علی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات فون نمبر 8121435900 پر محمد ہارون سے حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT