Monday , July 23 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ : ( راست ) : محترمہ الطاف بیگم زوجہ جناب شیخ دستگیر مرحوم کا آج بروز جمعہ صبح میں حرکت قلب پر حملہ سے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ہفتہ کو بعد نماز فجر مسجد ماما رمضانی ( بڑی مسجد ) چھاؤنی میں ادا کی جائے گی اور قریب میں واقع قبرستان سلطان دائرہ میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو مسجد ماما رمضانی میں بعد عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 7780140067 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد صدیق حسین ولد جناب محمد محمود حسین مرحوم کا بعمر 77 سال 16 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد دردانہ ، ریاست نگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان پھسل بنڈہ درگاہ حضرت برہنہ شاہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9396537278 ۔ 8897064778 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT