Saturday , September 22 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب سید سجاد حسین ولد جناب سید نعمت حسین کا 25 مارچ کو بعد ظہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد عشاء ادا کی گئی اور تدفین دبیر پورہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت مسجد وزیر النساء روبرو کملیہ شاہ کی درگاہ دبیر پورہ بروز منگل 27 مارچ کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885081920 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ حضرت سید سعد اللہ شاہ قادری ولد جناب سید معین الدین شاہ قادری سجادہ و متولی درگاہ حضرت سید شاہ سرور محمد شاہ قادریؒ کا 26 مارچ بعد نماز عصر مختصر علالت کے بعد بعمر 60 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 مارچ بعد نماز ظہر مسجد صدیق اکبر ؓ عیدی بازار واقع روبرو درگاہ حضرت شجاع الدین صاحب ؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ شریف سید شاہ سرور محمد شاہ قادریؒ جھرہ آصف نگر ( سرور نگر ) میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 8074076049 ۔ 9014961222 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حکیم میر یوسف علی عرف وسیم ولد میر نذر علی مرحوم و بانی یوسف اینڈ کمپنی (ہمدرد اسٹاکسٹ ) وایشن فارمیسی کا 26 مارچ بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اسی دن بعد نماز عصر عربوں کی مسجد قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین شکر گنج قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9391370786 ۔ 9397817880 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد کرار صدیقی ( قیصر ) ولد جناب محمد حیدر صدیقی مرحوم ساکن سلیم نگر کالونی ملک پیٹ کا 26 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 مارچ کو بعد نماز ظہر جامع مسجد سلیم نگر کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین نزد کالی قبر مسجد الماس قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئے گا ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8790017695 ۔ 9885022613 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مہدی حسین رضوی ابن مولوی سید سجاد حسین رضوی مرحوم سابق لکچرر انوار کالج ساکن شیورام پلی کا کل رات انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا مہدی علی ہادی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 27 مارچ 4 ساعت عصر الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391037760 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب منظور علی ولد محمد محبوب علی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 مارچ کو بعد نماز ظہر کالی مسجد دبیر پورہ بی بی کا الاوہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بانو نگر عقب مدینہ مسجد قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966663430 ۔ 9603051786 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT