Sunday , July 22 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد /4 اپریل ( راست ) غلام اکبر خان ولد محمد خان مرحوم ساکن داروغہ گلی مغل پورہ کا بعمر 75 سال 4 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد عصر مسجد حضرت امراللہ شاہؒ مغل پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین درگاہ حضرت برہنہ شاہؒ کے قریبی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت و فاتحہ سیوم بروز جمعہ 6 اپریل مسجد امراللہ شاہ صاحبؒ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 لڑکے 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبر 9059579696 پر ربط کریں ۔

حیدرآباد /4 اپریل ( راست ) محترمہ ریاست بیگم صدر معلمہ ( موظف ) گورنمنٹ اسکول دریچہ ماتا اہلیہ جناب مرزا محمد علی خان مرحوم بنت آغا ممتاز حسین مرحوم کا 4 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 6 اپریل بروز جمعہ 4 بجے شام عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9440457955 پر ربط کریں ۔

٭٭ جناب محمد منصور علی خان ولد جناب محمد معظم علی خان کرسپانڈنٹ مارول ہائی اسکول سنتوش نگر کا حرکت قلب بند ہونے کے باعث آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جمعرات 5 اپریل بعد نماز ظہر مدینہ مسجد بانو نگر سنتوش نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان حضرت برہنہ شاہ درگاہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں تین لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7661874106 یا 9247788996 پر ربط کریں ۔

TOPPOPULARRECENT