Monday , June 25 2018
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد ۔ 7 ۔ اپریل : ( راست ) : جناب سید عبدالرحیم ( پاشو بھائی ) ولد الحاج سید میراں مرحوم ساکن دودھ باولی پالم روڈ کا بعمر 82 سال 6 اپریل کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد حکیم میر وزیر علی فتح دروازہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم اتوار کو بعد نماز عصر مسجد حکیم میں وزیر علی فتح دروازہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9297358852 ۔ 9553569720 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ کنیز عباس بیگم بنت جناب سید اختر حسین عابدی مرحوم اہلیہ جناب مرزا اسد علی مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ میت صبح 11 بجے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ قبرستان دائرہ حضرت میر محمد مومنؒ سلطان شاہی میں مولانا رضا عباس کی اقتداء میں ادا کی گئی ۔ مرحومہ ، مرزا ہادی علی کی والدہ تھیں ۔ پسماندگان میں ایک فرزند و دختر شامل ہیں ۔ مجلس زیارت 8 اپریل کو 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9347532786 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT