Sunday , November 19 2017
Home / انتقال نام / انتقال

انتقال

حیدرآباد۔15 نومبر (راست) جناب محمد فیاض الدین صابری مرحوم و سی پی آئی قائد اور سابق ٹرسٹی آف اردو گھر کی دختر محترمہ وزیر انساء بیگم زوجہ جناب عبدالرحمن شاہ مرحوم کا طویل علالت کے بعد 15 نومبر بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد مولوی مطہر صاحب مغلپورہ اردو گھر میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد مولوی مطہر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 7097583100 یا 8464073756 پر ربط کریں۔
٭٭    مولوی مرزا مسعود الحسن سہل آفندی ابن مولوی نجم آفندی مرحوم کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ ۲/صفر کو الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985719668 ، 9396629166 پر ربط کریں۔

٭ محترمہ رشیدہ بیگم زوجہ جناب محمد یعقوب مرحوم کا 15 نومبر کو انتقال ہوگیا۔  وہ جناب محمد جمیل عادل ملازم آل انڈیا ریڈیو حیدرآباد کی والدہ تھیں، نماز جنازہ جامع مسجد مراد نگر میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان درگاہ حضرت مراد شاہ دھوتیؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 17نومبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد مراد نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849172485 ، 9849426983 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ نورالنساء کاظمی بنت جناب میر احمد علی کاظمی مرحوم اہلیہ جناب آغا اسمعیل حسین عقیل مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید حنان رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ میر مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب 16 نومبر بروز پیر 4ساعت شام عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا حنان رضوی مخاطب کریں گے۔ پسماندگان میں دو دختران ، ایک فرزند شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9966184200 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ مختار بیگم بنت جناب نورالحسن جعفری ، اہلیہ جناب اے کے احمد ایڈوکیٹ ساکن کلاسک اپارٹمنٹ سلطان پورہ کا 13نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید وحید الدین حیدر جعفری اخباری نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر9908111848 پر ربط کریں۔

٭٭    جناب محمد کمال اللہ ولد محمد عطا اللہ مرحوم وٹے پلی کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ وٹے پلی ، مصطفی نگر میں بروز اتوار بعد نماز ظہر مقرر ہے ۔ تدفین سلطان شاہی میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم مسجد محمدیہ مصطفی نگر میں بروز منگل بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8801650239 ۔ 8341699272 ۔ 9848224898 پر ربط کریں۔۔
٭٭    محترمہ رحمت النساء بیگم ( راحت سلیم ) زوجہ جناب محمد امجد سلیم کا 14 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9959061466 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    الحاجہ محترمہ تاج سلطانہ عرف خلیلہ بی بی اہلیہ الحاج سید شجاع الدین ( دکن خاک طیبہ ٹرسٹ ٹویٹا کمپنی جدہ ) کا انتقال 14 نومبر کو ہوا ۔ نماز جنازہ فجر میں ادا ہوئی اور تدفین قبرستان عالمگیر میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز منگل 17 نومبر بعد نماز عصر مسجد خواجہ گلشن مہدی پٹنم میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885069230 ۔ 9703919920 پر ربط کریں ۔۔
٭٭    جناب سید قمر الدین حسینی ولد سید محی الدین گلشن حسینی مرحوم مالک یوسف بیڑی کے چھوٹے داماد تھے ۔ جن کا انتقال 14 نومبر کو ہوا ۔ نماز جنازہ بعدنماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین بیدواڑی کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 15 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد شجاعت خاں جامع مسجد بیدواڑی میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7416877668 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT